بلوچستان اور پنجاب میں گیس پائپ لائنوں کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

179

 بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے ربی میں میر حسن خان کھوسہ RD418 کے قریب سوئی سے اوچ پاور پلانٹ جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے دھماکے سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق ہمارے سرمچاروں نے پنجاب کے ضلع روجھان کے قریب  پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔