کچھی اور نصیر آباد میں تین حملوں میں پاکستانی فورسز اور بجلی ٹاوروں کو نشانہ بنایا۔ بی آر جی

37

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر کے قریب بجلی کی مرکزی ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے بم دھماکے سے تباہ کر دیا۔ 

ترجمان کے مطاب قدھماکے کے نتیجے میں دو ٹاورز کو شدید نقصان پہنچا۔

دوستین بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے آج ہمارے سرمچاروں بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان قلمدین میں معمولی گشت پر تھے کہ اچانک قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ ٹکراؤ ہوا۔ 

بی آر جی ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فورسز پر شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض دشمن کے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچار باحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہچنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب قابض پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض دشمن کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانا پڑا۔

دوستین بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔