بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے گوڑی کے مقام پر بجلی کی مرکزی لائن کے دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے بم دھماکوں سے تباہ کر دیا۔ اس حملے کے نتیجے میں دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ دو کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔














































