مسلح افراد نے گاڑیوں کو تحویل میں لیکر فائرنگ کی اور اور نذر آتش کردیا۔
بلوچستان کے ضلع چاغی سے اطلاعات کے مطابق چاغی کے علاقے نوکچاہ میں مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کے قافلے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
وافکت میں شامل آٹھ گاڑیوں کو مسلح افراد نے تحویل میں لینے کے بعد نذر آتش کرکے تباہ کردیا ہے۔
خیال رہے بلوچ لبریشن آرمی اہم تجارتی روٹ پر ‘معاشی ناکہ بندی’ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اہم شاہراہوں پر کنٹرول حاصل کرکے اب تک دو سو سے زائد گاڑیوں کو نذر آتش کیا جاچکا ہے۔



















































