سنی میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر کنٹرول حاصل کر کے 12 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ بی آر جی

106

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر شدید نوعیت کا حملہ کیا۔ سرمچاروں نے مسلسل حملوں میں کیمپ پر مکمل کنٹرول حاصل کرکے 12 دشمن اہلکاروں کو حملے میں ہلاک کر دیا، بزدل فوج کے دیگر اہلکار حواس باختہ ہو کر کیمپ سے بھاگ گئے جبکہ مکمل سنی شہر، قابض فوجی کیمپ، پولیس تھانہ، اور سرکاری عمارتوں پر سرمچاروں کا کنٹرول میں ہیں جبکہ قابض فوج نے اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران پیش قدمی کرنے والے قابض فوج کے متعدد گاڑیوں کے قافلے کو سرمچاروں نے گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا، جبکہ ان کی کمک کیلئے گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا تاہم سرمچاروں نے کامیابی سے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔