بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال تھانے کے حدود میں خالق آباد کے قریب پاکستانی جعفر ایکسپریس ٹرین کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق ٹرین میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کررہے تھے، اس حملے کے نتیجے میں قابض دشمن کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کو شدید نقصان پہنچا۔
دوستین بلوچ نے مزید کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔
















































