تگران بم حملے میں دو پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

352

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز زامران کے علاقے تگران میں کرپاسی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ‌‎بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان سے دشمن فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔