دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے کلاہو میں پاکستانی فوج نے ڈرون حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، آج شام کلاہو میں ایک انگلش لینگویج سینٹر کے قریب واقع نالے میں اس وقت ڈرون حملہ کیا گیا جب بچے وہاں زیرِ تعلیم تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
دھماکے کے بعد طلبہ اور دیگر مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی مقامی آبادیوں کو ڈرون اور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جن کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔
اس سے قبل قلات، سوراب، کیچ، خضدار اور دیگر علاقوں میں ڈرون حملوں کے خلاف مقامی آبادی کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا چکا ہے۔
مقامی آبادی کا مؤقف ہے کہ مسلح افراد کو نشانہ بنانے کے نام پر پاکستانی فورسز اکثر عام شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں، جس کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں اور اپنے ہی گھروں میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔



















































