بی ایل اے حمل میرین ڈیفنس فورس – جیونی میں ہونیوالے حملے کی ویڈیو شائع

66

بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے آفیشل میڈیا چینل ’’ہکل‘‘ نے گوادر کے ساحلی علاقے جیونی میں پاکستانی کوسٹ گارڈز کی کشتیوں پر حملے کی دو منٹ دورانیے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ بی ایل اے کے مطابق اس حملے میں پاکستانی فورسز کے 13 اہلکار ہلاک ہوئےہیں۔

بی ایل اے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں مسلح افراد کو ایک کشتی میں سوار دیکھا جا سکتا ہے۔ تنظیم کے مطابق، یہ افراد اس کی بحری یونٹ ’’حمل میرین ڈیفنس فورس‘‘ کے سرمچار ہیں، جنہوں نے جدید اسلحے سے لیس کشتی کے ذریعے جیونی کے ساحلی علاقے کے سمندر میں گشت کرنے والی پاکستانی کوسٹ گارڈز کی دو بڑی کشتیوں کو نشانہ بنایا۔

حمل میرین ڈیفنس فورس بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایک بحری یونٹ ہے، جس کے قیام کا اعلان تنظیم نے 13 اپریل 2026 کو کیا تھا۔

بی ایل اے کی جانب سے مذکورہ یونٹ کی یہ دوسری کاروائی ہے،بی ایل اے نے 12 اپریل 2026 کو جیونی کے علاقے مِل تیاب کے قریب پاکستانی بحری گشتی کشتی کو نشانہ بنانے کی کارروائی کو اپنی بحری یونٹ کی پہلی کارروائی قرار دیا تھا۔