کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

293

بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستان کے پولیس فورس کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے شال کوٹ تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا دھماکے کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ املاک و گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دوستین بلوچ نے کہا کہ ہماری تنظیم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستان فوج کے بلوچستان سے انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔