ایس ٹی او ایس کے حملے میں قابض پاکستانی فوج کے میجر سمیت 7 اہلکار ہلاک – بلوچ لبریشن آرمی

100

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پسنی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو ایک منظم اور مہلک حملے میں نشانہ بنا کر دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان کے مطابق بی ایل اے کے خصوصی دستے ‘اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ’ “ایس ٹی او ایس” نے پسنی کے علاقے کبڑی میں شادی کور کے قریب قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ 

جیئند بلوچ کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قابض پاکستانی فوج کا میجر وجاہت سمیت 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، آزاد وخود مختار بلوچستان کے قیام اور قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری یہ کارروائیاں مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔