کیچ : جبری لاپتہ چار افراد بازیاب

39

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے چار افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، تربت کے علاقے آپسر سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی طیّب ناصر ولد حاجی ناصر اور پزیر ناصر ولد حاجی ناصر کو 17 اکتوبر 2026 کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا گیا تھا، جو 25 اکتوبر کو تربت سے بازیاب ہوگئے۔

اسی طرح مند سے تعلق رکھنے والے اکرام بلوچ ولد اسماعیل بلوچ کو 26 اکتوبر کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا تھا، جو دو روز بعد 28 اکتوبر کو تربت سے بازیاب ہوگئے۔

جبکہ کیچ کے علاقے عمری کہن سامی سے تعلق رکھنے والے غلام جان بلوچ ولد صالح محمد کو 27 مئی 2025 کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا گیا تھا، جو تقریباً 17 ماہ بعد 27 اکتوبر 2026 کو تربت سے بازیاب ہوگئے۔

معلومات کے مطابق، غلام جان بلوچ کی بازیابی کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا۔