حب: مقامی لوگوں کی فیکٹریوں سے بے دخلی کیخلاف احتجاج

159

بلوچستان کے صنعتی شہر ضلع حب میں واقع صدیق سنز فیکٹری میں مقامی لوگوں کی بے دخلی کیخلاف بھوتانی کاروان کے کونسلر فرمان سوماررونجھو، فرید دلاری، سرور رونجھو، آغا مجیب شیخ، وسیم ایوب رونجھو، اور یونس شیخ کی قیادت میں سینکڑوں لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔

مظاہرین نے احتجاجاً مذکورہ فیکٹری کے مین گیٹ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے دھرنا دیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لسبیلہ و حب کے مقامی مزدوروں کی دشمنی پالیسی اور بے دخل کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے مطالبات درج تھے۔

بعدازں ایس ایچ او صدر تھانہ شاہنواز مینگل کی مظاہرین کے ساتھ فیکٹری انتظامیہ کے ساتھ مل بیٹھ کر مزاکرات کامیاب کروایا اور جلد بے دخل مزدوروں کو دوبارہ روزگار کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج کو ختم کردیا۔

صدیق سنز کمپنی سے متصل آبادی کے مطابق یہاں مقامی لوگوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جارہا ہے، مقامی نوجوان بے روزگار ہیں پنچاب اور کراچی سے لوگوں کو لا کر یہاں روزگار دیا جارہا ہے جو سراسر انصار ہے۔

مزدوروں کے مطابق ٹھکیداری نظام کے تحت کمپنی مالکان چند سیاسی رہنماؤں اور نمائندوں کو بھتہ دے کر مقامی لوگوں کی حق تلفی کررہے ہیں۔