نوشکی: پاکستانی فورسز کی ٹرالر پر فائرنگ، ڈرائیور جانبحق

170

پاکستانی فورسز نوشکی کے مقام پر گاڑیوں کو روک کو دی۔

نوشکی سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے نوشکی شاہراہ پر پہلی چڑھائی کے مقام پر سڑک بند کرکے درجنوں گاڑیوں کو روک لیا ہے، جس کے باعث کئی گھنٹوں سے متعدد گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس دوران پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ سے گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ٹرالر ڈرائیور موقع پر ہی جانبحق ہوگیا۔

شہری طویل روڈ بندش کے باعث شدید گرمی میں پریشان ہیں، جبکہ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ آگے جانے کی کوشش کرنے پر پاکستانی فورسز اہلکار سیدھی گولیاں چلا رہے ہیں۔