ہیرونک: سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز پر بم دھماکا

47

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو ایک دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

آج صبح ہیرونک میں سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں فورسز کے دو اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دریں اثناء نوشکی، زرین جنگل کے مقام پر مسلح افراد نے دوران ناکہ بندی سرکاری دفاتر کیلئے لیجانے والی سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔