بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) تربت زون کی جانب سے 27 اکتوبر کو گرلز ڈگری کالج نوشکی کی طالبات پر مسلح افراد کے حملے اور انہیں زخمی کرنے کے واقعے کے خلاف جامعہ تربت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج میں جامعہ تربت کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے احتجاجی نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور طالبات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے نوشکی میں پیش آنے والے اس واقعے کے حوالے سے تاحال سرکاری سطح پر کسی قسم کی تحقیقات یا پیش رفت سامنے نہ آنے کے باعث طالبات میں مزید تشویش پائی جا رہی ہے۔



















































