بلوچستان فائرنگ واقعات، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

304

اتوار کے روز بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سمیت مستونگ، نوشکی اور کیچ میں چار مختلف فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سٹیلائیٹ ٹاؤن کے علاقے بلوچ کالونی میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہے۔

جبکہ مستونگ کے علاقے میجر چوک پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سبزی فروش رسول بخش نامی شخص کو زخمی کردیا ہے، جس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نوشکی میں ایک فائرنگ کے واقعہ میں دودا ولد میر رسول خان بادینی نامی شخص شدید زخمی ہوا ہے، جس کو طبی امداد دینے کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ روز بلیدہ کے علاقے گلی میں جمیل مراد نامی شخص کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت گروہ سے ہے۔

تاہم ان چاروں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔