ٹرمپ خاندان کے کاروباری معاملات کی بڑھتی جانچ پڑتال پاکستان کے لیے بری خبر بن سکتی ہے۔مائیکل

182

جنوبی ایشیا کے امور پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار مائیکل کگلمین کا کہنا ہے کہ کانگریس پر ڈیموکریٹس کے متوقع کنٹرول کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کے کاروباری معاملات کی جانچ پڑتال میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے اثرات ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی سفارت کاری پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تبصرے میں مائیکل کگلمین نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کے پاکستان کے لیے بھی منفی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

ان کے بقول، ’جب ڈیموکریٹس کانگریس کا کنٹرول سنبھالیں گے تو ٹرمپ اور ان کے خاندان کے کاروباری معاملات پر نگرانی اور چھان بین میں اضافہ ہوگا، جو ان کی انتظامیہ کی تجارتی سفارت کاری کو متاثر کر سکتا ہے۔

کگلمین نے مزید کہا کہ ایسی صورت حال پاکستان کے لیے اچھی خبر نہیں ہوگی، کیونکہ پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کاروباری اور تجارتی روابط پر خاصا انحصار کیا ہے۔