گوادر سے جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

130

پاکستانی فورسز نے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ 5 اکتوبر 2025 کو گوادر کے علاقے شادی کور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے نوجوان احمد ولد گہرام بلوچ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق احمد بلوچ کو 5 اکتوبر 2025 کو پاکستانی فورسز نے تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، رواں سال 19 اکتوبر کو ان کی لاش گوادر سے برآمد ہوئی۔

احمد بلوچ کی جبری گمشدگی اور بعد ازاں قتل کیے جانے کی تصدیق بلوچ انسانی حقوق کے اداروں نے بھی کی ہے۔