کیچ: کولواہ کے علاقوں میں فوجی آپریشن جاری

330

کولواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز آپریشن مصروف

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے۔ فورسز ڈنڈار، کلگ کور، ناگ، مادگ اور مچی میں آپریشن میں مصروف ہیں۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز عوام کو زدکوب کررہے ہیں، جبکہ اس دوران مختلف گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔

فورسز حکام کی جانب سے فوجی آپریشن کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ فورسز کے ہاتھوں کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے گذشتہ مہینے پنجگور کے علاقے گچک میں بڑے پیمانے پر آپریشن کے بعد مزنبند میں اسی نوعیت کا آپریشن کیا گیا جبکہ آج کولواہ کے گردنواح میں آپریشن کی جارہی ہے۔

ضلعی حکام فوجی آپریشنوں کے حوالے کچھ بھِ بتانے سے گریز کرتے رہے ہیں۔ دوسری جانب مذکورہ آپریشنوں میں خواتین و بچوں کے جبری گمشدگیوں سمیت گھروں کے جلائے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔