زامران: پاکستانی فوج کی رسد گاڑی پر دھماکہ

48

بلوچستان کے علاقے کیچ میں پاکستانی فوج کیلئے رسد لیجانے والی ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

آج شام کے وقت زامران میں جونکی تنک کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کیلئے رسد پہچانے والی ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہے۔

خیال رہے گذشتہ مہینے بھی اسی علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فوج کے لیے رسد پہنچانے والی دو گاڑیوں کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا تھا۔

واضح رہے گذشتہ سال بلوچ لبریشن آرمی نے زامران میں پاکستانی فوج کیلئے رسد پہنچانے پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ زامران میں قابض فوج کیلئے راشن اور دیگر رسد پہنچانے پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے نقصانات سے بچنے کیلئے اپنے حملوں کی شدت کم رکھی، تاہم اب ہمارے سرمچاروں کو قابض فوج کی سہولت کاری میں ملوث گاڑیوں کو براہِ راست نشانہ بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔