بلوچستان: ایک شخص جبری طور پر لاپتہ، تین افراد بازیاب

1

بلوچستان سے ایک اور شخص کی جبری گمشدگی جبکہ تین جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، شاہ جی فضل ولد حاجی صوالح محمد، سکنہ سراوان، خاران، کو 30 اپریل 2026 کو شام تقریباً 4 بجے ان کے گھر سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔

دوسری جانب، کامران بلوچ ولد حاجی محمد حسن، سکنہ نوشکی، جنہیں 11 فروری 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، 29 اپریل 2026 کو نوشکی میں بازیاب ہو گئے۔

اسی طرح، قدیر مجید ولد عبدالمجید، سکنہ گریشگ نال، خضدار، کو 30 اپریل 2026 کو حراست میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں 2 مئی 2026 کو خضدار میں رہا کر دیا گیا۔

مزید برآں، اسد اللہ ولد محمد جان، سکنہ کٹگری، پنجگور، کو 24 اپریل 2026 کو حراست میں لیا گیا تھا اور اگلے ہی دن 25 اپریل 2026 کو ایف سی کیمپ سے منظر عام پر لایا گیا