ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے کوھاڈ میں پاکستانی فورسز اور سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ نے 2 مئی کی رات تقریباً ایک بجے داد محمد ولد چاکر نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ گھر کے سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
مقامی افراد کے مطابق داد محمد، جو ایک بزرگ شخص ہیں، کو بھی زدوکوب کیا گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق داد محمد کے بیٹے چاکر کو ڈیتھ اسکواڈ نے اس سے قبل کوھاڈ میں قتل کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” کی اصطلاح اب عام ہو چکی ہے۔ اس سے مراد ایسے مسلح گروہ ہیں جو عموماً عام شہریوں، سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور مزاحمت کاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔
ان گروہوں پر قتل، اغوا، تشدد، بم حملوں اور عام شہریوں کو خوفزدہ کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔



















































