بولان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عیدالاضحی کے موقع پر بولان ندی کے کے آس پاس تمام تفریحی مقامات کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کچھی کے جاری ایک پبلک نوٹس میں عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ عید کے موقع پر تعطیلات کے دوران بولان ندی کے تمام تفریحی مقامات پر رات کو قیام کرنے کیمپنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
سرکاری نوٹفیکشن کے مطابق کل سے 9 جون تک بولان ندی جانے سے گریز کریں ۔ واضح رہے کہ حکومت کے دعوؤں کے برعکس بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات موجود ہیں جہاں رواں سال متعدد مقامات پر بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے مرکزی شاہراہوں اور شہروں پر کنٹرول حاصل کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔