یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شام 7:10 کو بولان کے علاقے پنجرہ پل دراژ بیٹ کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوجی چیک پوسٹ کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے اور ایک شدید زخمی ہوا۔
مزار بلوچ کے مطابق یو بی اے کے سرمچاروں کی جانب سے مسلسل نگرانی کے بعد دراژ بیٹ اور پنجرہ پل کی چیک پوسٹوں کے درمیان فوجی نقل و حرکت کے معمول کا مشاہدہ کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا اس مسلسل نگرانی کے نتیجے میں قافلے کی آمدورفت اور اہلکاروں کی منتقلی سے متعلق معلومات مرتب کی گئی ایف سی اہلکاروں کی عدم موجودگی کے دوران چیک پوسٹ میں ایک آئی ای ڈی نصب کی گئی بعد ازاں ایف سی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر واپسی کے بعد دھماکہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے اور ایک زخمی ہوا۔
ترجمان نے آخر میں کہا ہماری تنظیم یو بی اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گی۔















































