کوئٹہ میں چودہ اگست کے تقریب پر حملہ، بولان میں پل دھماکے سے تباہ

0

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں چودہ اگست کے تقریب پر راکٹ و گرنیڈ حملہ، بولان میں قومی شاہراہ پر دھماکہ اور ہرنائی میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے تباہ کیے جانے کی واقعات سامنے آئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زراعت کالونی میں چودہ اگست کی ایک تقریب کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے متعدد راکٹ اور گرنیڈ فائر کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران علاقے میں تقریباً آٹھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت تقریب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں کی بھاری تعداد موجود تھی۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب ضلع بولان میں شاہراہ این-65 پر واقع کمبڑی پل کے قریب دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دھماکے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔

ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔