بولان: متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام 5 روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا

69

بلوچستان کے علاقے بولان میں دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام 5 روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں 12 اگست کو 18 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثرہوگئی تھی۔

حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک سیکورٹی کلیرنس نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام پانچ روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔

مستونگ، قلات، پشین زیارت اور مچ کو گیس کی فراہمی معطل ہونے اور کوئٹہ کے علاقوں سریاب مشرقی بائی پاس اور کچلاک میں پریشر میں کمی اور بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گیس پائپ لائن کو دھماکے میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) نے قبول کی تھی۔