بولان: 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ

170

سوئی گیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر گیس پائپ لائن سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔ دھماکا پائپ لائن کی والو اسمبلی میں ہوا۔ والو اسمبلی مرکزی شاہراہ سے 800 میٹر کے فاصلے پر قائم ہے۔

واضح رہےکہ بلوچستان کے علاقے بولان سمیت دیگر علاقوں میں گیس پائپ لائنوں اور سرکاری و عسکری تنصیبات کو بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں نشانہ بناتی رہی ہیں۔