مسلح افراد نے پولیس تھانے کو بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے کھٹن میں واقع پولیس تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کرکے تھانے پر قبضہ کرلیا اور بعد ازاں تھانے کو بارودی مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے پولیس عمارت زمین بوس ہوگئی۔
مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی پولیس تھانوں پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ مسلح افراد سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں بھی تحویل میں لے چکے ہیں۔
اس سے قبل ہونے والے حملوں کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاچکی ہے، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


















































