مرحوم آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ، بلوچ قوم پرست رہنما شہید آغا محمود خان احمدزئی اور آغا شیردل خان احمدزئی کی والدہ انتقال کر گئیں۔
مرحومہ پرنس عبدالکریم خان احمدزئی کی بہو، وڈیرہ نور محمد بنگلزئی کی صاحبزادی، حاجی سلطان احمد بنگلزئی، شیر احمد بنگلزئی اور آغا نصیر احمد بنگلزئی کی ہمشیرہ، جبکہ آغا عبداللہ جان احمدزئی، آغا دوستین احمدزئی اور آغا ابراہیم احمدزئی کی دادی تھیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ شاہی مسجد قلات میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین شاہی قبرستان قلات میں ہوگی۔ فاتحہ خوانی چار باغ، قلات میں ہوگی۔
یاد رہے کہ آغا محمود خان احمدزئی 2011ء میں اپنے آبائی شہر قلات میں ایک ریاستی مسلح گروہ کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے تھے۔ بلوچ قوم دوست حلقوں میں انہیں ایک معتبر سیاسی استاد کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔















































