زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

290

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے جمعرات کے روز زامران میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ زامران کے علاقے کنڈکاپران میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے پاکستان فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو گھات لگا کر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔