سنی میں فوج کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا اور سبی میں ریلوے ٹریک کو تباہ کیا۔ بی آر جی

99

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے ڈرون یونٹ کے سرمچاروں نے گذشتہ روز شام کے وقت کچھی کے علاقے سنی میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر ڈرون حملے میں قابض فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بناکر جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔ یہ کاروائی بی آر جی کے ڈرون یونٹ ‘عامر ایئرو گارڈینز Aamir Aero Guardians’ کے سرمچاروں نے انجام دیا۔

انہوں نے کہاکہ تنظیم اپنی اس یونٹ کو شہید سرمچار عامر جتوئی عرف عرفان سے منسوب کرتی ہے جو اپنے سنگت عظمت اللہ جتوئی کے ہمراہ کچھی میں دشمن کے ڈرون حملے میں شہید ہوئے تھے۔ Aamir Aero Guardians جدید جنگی تقاضوں کے تحت تشکیل دی گئی جو دشمن کی نگرانی کرنے، اس کے محفوظ سمجھے جانے والے کیمپوں سمیت ان انہیں غیر متوقع لمحوں میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے نڈر سرمچار سنگت عامر جتوئی عرف عرفان کا تعلق کچھی سے تھا۔ اپنی بہادری اور جنگی صلاحتیوں کیلئے پہچان رکھنے والے سنگت عامر کچھی اور سنی کے محاذوں پر متحرک رہیں اور تنظیمی کاموں کو وسعت دینے و منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہید سنگت عامر جتوئی نے 2025 میں بی آر جی کا حصہ بنے اور قومی آزادی کے حصول کیلئے اپنا شب و روز وقف کیا، اپنی آخری سانسوں تک آپ قومی آزادی کے اسی موقف پر قائم رہے اور ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ سنگت عامر جتوئی ولد علی شیر اور اس کے ہمراہ سنگت عظمت اللہ جتوئی عرف سگر ولد شراف دین، بھی شہادت کے مرتبے فائز ہوئے۔ شہید سنگت عظمت اللہ جتوئی کا تعلق کچھی سنی سے تھا، شہید عظمت اللہ انتہائی مخلص اور نڈر سرمچاروں میں شمار ہوتے تھے۔ کچھی، سبی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دشمن کو ہر طرح کی شکست سے دوچار کیا۔

مزید کہاکہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہاکہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ‘عامر ایئرو گارڈینز Aamir Aero Guardians’ اپنی کاروائیوں کو مزید وسعت دے گی اور نہ صرف جانی بلکہ نفسیاتی حوالے سے بھی نقصانات سے دوچار کرے گی۔ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔