بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے کٹپار میں بجلی کی مین لائن کے دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ دو کو شدید نقصان پہنچا۔
بی آر جی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔














































