خاران: فورسز کی مبینہ فائرنگ سے راہگیر لڑکا شدید زخمی

12
File Photo

پاکستانی فورسز کی آبادی پر اندھا دھند فائرنگ سے کمسن لڑکا زخمی ہوگیا۔

بلوچستان کے ضلع خاران سے اطلاعات کے مطابق خاران شہر کے ریڈ زون میں قائم پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے دفتر کو نامعلوم سمت سے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق راکٹ حملوں کے بعد پاکستانی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار کمسن راہگیر زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لڑکے کو سر پر گولی لگی ہے جبکہ است زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے تاحال واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔