پسنی کے علاقے زیرو پوائنٹ پر واقع گلزار ہوٹل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں نصب سرویلنس کیمرے ناکارہ ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے نصب نگرانی کے کیمروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے باعث کیمرے تباہ یا ناکارہ ہوگئے۔
واقعے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے، جبکہ فائرنگ میں کسی جانی نقصان یا دیگر نقصانات سے متعلق بھی معلومات سامنے نہیں آسکے۔













































