نصیر آباد میں بجلی کے ٹاورز کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

130

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب انکے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر اباد میں اوچ پاور پلانٹ سے گڈو جانے والی 220 کے وی بجلی کے 2 ٹاورز  کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ 

ترجمان کے مطابق اس دھماکہ میں دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ دو کو شدید نقصان پہنچا۔

دوستین بلوچ نے مزید کہا ہے کہ اس حملے کی زمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔