نصیرآباد، خاران: پاکستانی فورسز اور جعفر ایکسپریس پر حملے

27

خاران میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے ضلع خاران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برشونکی کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر نصیرآباد کے علاقے نوتال میں نامعلوم مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس سے ٹرین کو جزوی نقصان پہنچا۔

واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے, دو روز قبل بھی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں درجنوں حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ گزشتہ روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

ان واقعات میں خضدار کے علاقے کرخ اور باغبانہ، نوشکی کے علاقے احمد وال اور تربت کے مقام گیبن میں پیش آنے والے حملے شامل ہیں۔