امریکی سینیٹر عبدالسید کا پاکستان سمیت پانچ ممالک کو امریکی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ

170

امریکی سیاست دان عبدالسید نے امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم بیرونِ ملک فوجی امداد پر خرچ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان سمیت پانچ ممالک کو امریکی فوجی معاونت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے NPR کے پروگرام Morning Edition کو دیے گئے انٹرویو میں عبدالسید نے کہا کہ امریکہ کو اپنے عوام کے ٹیکسوں کی رقم دوسرے ممالک کی فوجوں کی مالی معاونت کے بجائے اپنے ملک کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنی چاہیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں اسرائیل، مصر، سعودی عرب، اردن اور پاکستان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام اپنے ٹیکس اس لیے ادا نہیں کرتے کہ ان کی رقم دوسرے ممالک کی فوجوں کو فراہم کی جائے۔

عبدالسید نے مزید کہا کہ امریکہ کو ایسے ہتھیاروں کی فروخت بھی روکنی چاہیے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نسل کشی اور نسلی امتیاز جیسے اقدامات میں استعمال ہوتے ہیں۔

انہوں نے امریکی حکومت کی خارجہ فوجی امداد کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکی وسائل کو اپنے ملک میں صحت، تعلیم اور عوامی ضروریات پر خرچ کرنے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔