سوراب اور خاران میں پاکستانی فورسز قافلوں پر حملے

0

بلوچستان کے اضلاع خاران اور سوراب میں پاکستانی فورسز پر دو الگ الگ مسلح حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے نوروز قلات میں خاران-کوئٹہ شاہراہ پر زومی کے مقام پر پاکستانی فوج کے متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

حملے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں، تاہم اس حوالے سے سرکاری ذرائع کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب سوراب کے علاقے نغاڑ میں کنڈ کے مقام پر بھی پاکستانی فورسز پر مسلح حملے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز کے اہلکار موٹر سائیکلوں پر گشت کر رہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔

حکام کی جانب سے دونوں واقعات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکے، ناہی ان واقعات کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔