کراچی ائیرپورٹ سے خضدار کا رہائشی نوجوان جبری لاپتہ

167

کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس نوجوان کی شناخت پرویز بلوچ ولد مسافر کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق خضدار کے علاقے اورناچ سے بتایا جاتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ 20 اپریل 2026 کی رات اس وقت پیش آیا جب پرویز بلوچ مسقط سے اپنی چھٹیاں گزار کر وطن واپس پہنچا تھا۔ ائیرپورٹ سے نکلتے ہی فورسز اہلکاروں نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا، جس کے بعد سے اس کا اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

لواحقین نے نوجوان کی باحفاظت واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے