پنجگور: چیدگی روٹ پر مسلح ناکہ بندی، گاڑیوں پر فائرنگ

298

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے گذشتہ شب ایک بار پھر شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے بڑی گاڑیوں کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا۔

پنجگور تا چیدگی مرکزی شاہراہ پر گذشتہ شب ایک دفعہ پھر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گھنٹوں تک ناکہ بندی قائم کی۔ اس دوران گیارہ بڑی گاڑیوں، جن میں ٹرالر و دیگر گاڑیاں شامل ہیں، کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے انہیں نقصان پہنچایا۔

قبل ازیں اتوار کی شب بھی اس روٹ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران بارہ بڑی گاڑیوں کو اسی طرح نقصان پہنچایا تھا۔

دونوں واقعات میں کسی قسم کی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔