فٹبال: ہیری کین اور الیکسیا پوتیاس بیلن ڈی اور کے حقدار قرار

8

لندن میں سالانہ فٹبال ایوارڈز کی تقریب، پی ایس جی اور بارسلونا بہترین کلب قرار

فرانس فٹبال میگزین کے سالانہ ایوارڈز میں انگلینڈ اور بائرن میونخ کے اسٹرائیکر ہیری کین کو سال 2026 کا بہترین مرد فٹبالر قرار دیتے ہوئے بیلن ڈی اور ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں اسپین کی الیکسیا پوتیاس نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

ہیری کین نے پہلی مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا، جبکہ الیکسیا پوتیاس نے تیسری بار خواتین کا بیلن ڈی اور اپنے نام کیا۔

تقریب میں بارسلونا کے لامین یامال کو بہترین نوجوان مرد فٹبالر اور وکی لوپیز کو خواتین کی کیٹیگری میں کوپا ٹرافی دی گئی۔

بہترین کلب کا اعزاز مردوں میں پیرس سینٹ جرمین “پی ایس جی” اور خواتین میں بارسلونا نے حاصل کیا۔

واضح رہے کہ بیلن ڈی اور دنیا کے نمایاں فٹبال ایوارڈز میں شمار ہوتا ہے، جس کا آغاز 1956 میں کیا گیا تھا، جبکہ خواتین کے لیے یہ ایوارڈ 2018 سے دیا جارہا ہے۔