ضلع کیچ کے علاقوں مند اور گورکوپ سے دو افراد کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دونوں افراد کو اکتوبر 2026 میں ان کے گھروں سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا۔33 سالہ اسد ولد مہراج، جو پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہیں، کو 21 اکتوبر 2026 کی شب ضلع کیچ کے علاقے مند نوکین کہن میں واقع ان کے گھر سے پاکستانی فوج نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دوسرے واقعے میں 41 سالہ افضل ولد گل محمد، جو ڈرائیور ہیں اور ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ، سری کلگ کے رہائشی ہیں، کو 19 اکتوبر 2026 کی صبح تقریباً 3 بجے ان کے گھر سے فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ۔



















































