مند: پاکستانی فورسز کا چھاپہ، چار نوجوان لاپتہ

39

گزشتہ شب مند کے علاقے گوبرد میں پاکستانی فورسز کی جانب سے متعدد گھروں پر چھاپوں اور چار نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رات تقریباً 2 بجے پاکستانی فورسز نے شکاری پیر محمد کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں خواتین اور بچوں کے ہراساں کیا گیا۔ گھر کی تلاشی کے بعد سمیر ناصر نامی نوجوان کو اپنے ساتھ لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق، فورسز ایک دوسرے گھر میں داخل ہو کر نقدی اور دیگر سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا، جبکہ وسیم ولد ستار نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزید بتایا جاتا ہے کہ اس کے بعد صوال محمد کے گھر پہنچے، جہاں خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا گیا۔ اس دوران صوال محمد کے دو بیٹوں، صغیر اور ’ظہیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔