کوئٹہ، پنجگور جھل مگسی اور تربت میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں تین افراد کی ہلاکت اور تین مقامات سے چار لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پنجگور میں پسکول ندی کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، کوئٹہ کے پودگلی چوک پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ تربت کے علاقے کلاتک میں سعید آباد کے قریب زبیدہ جلال روڈ کے کنارے سے برآمد ہونے والی لاش ہوئی ہے۔
پنجگور میں پسکول ندی کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ لاش کی شناخت اور موت کی وجوہات کے بارے میں بھی فوری طور پر کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہوئیں۔
دوسری جانب کوئٹہ کے پودگلی چوک پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی وجوہات، ہلاک افراد کی شناخت اور واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
ادھر تربت کے علاقے کلاتک، سعید آباد کے قریب زبیدہ جلال روڈ کے کنارے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت آدم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی کا تعلق سرنکن، تحصیل تمپ سے بتایا جاتا ہے۔
ادھر جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں پیر چھٹہ شاہ نورانی روڈ پر گھاترا سلوپ کے قریب سے دو لاشیں ملنے کی اطلاعات ہیں۔













































