پشین: پولیس چوکی پر حملہ اہلکار ہلاک 

127

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔

بلوچستان کے علاقے پشین سے اطلاعات کے مطابق تحصیل حرمزئی کلی لمڑان میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

واقعہ میں پشین پولیس حوالدار نعمت اللہ ہلاک ہوگیا، حملے کے بعد پولیس اہلکار کو فوری اسپتال پہنچایا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔