بولان: چودہ اگست کی تقریب پر دستی بم حملہ

435

بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے چودہ اگست کی تقریب کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تقریب کو بولان کے علاقے کولپور کے مقام پر نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری تقریب کے دوران نامعلوم افراد دستی بم حملہ کرکے فرار ہوگئے۔

تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

خیال رہے ماضی میں اس طرح کے حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔