فدائی نوید کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کردی گئی

733

گذشتہ روز گوادر میں چینی انجیئروں کے قافلے پر حملہ کرنے والے فدائی نوید عرف اسلم کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ آبائی علاقے دشت کپکپار کے مقام پر ادا کردی گئی ہے، نماز جنازے میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے ساحلی علاقے میں گوادر میں بلوچ لبریشن آرمی فدائی یونٹ مجید برگیڈ نے چینی انجیئروں کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملے کو بی ایل اے مجید برگیڈ کے رکن فدائین نوید بلوچ ولد خدا بخش عرف اسلم بلوچ سکنہ دشت نگور، تربت اور مقبول بلوچ ولد پهلان عرف قائم بلوچ سکنہ آواران گیشکور نے سرانجام دیا ہے۔

میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ گوادر میں چینی انجنیئروں کے ایک اہم قافلے کو گھیرے میں لیکر حملہ کردیا۔ یہ آپریشن زرپہازگ دو گھنٹے جاری رہی، آپریشن مکمل ہونے کے بعد مجید بریگیڈ کے فدائین نے گولیاں ختم ہونے کے بعد اپنے آخری گولیوں سے خود شہادت کا انتخاب کیا۔