موسیٰ خیل: تعمیراتی سائٹ پر مسلح افراد کا حملہ، مشینری نذرِ آتش، 4 افراد اغوا

157

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے درگ میں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی سائٹ پر حملہ کرکے بھاری مشینری کو آگ لگا دی، جبکہ وہاں کام کرنے والے چار افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے درگ کے مقام پر جاری تعمیراتی منصوبے کی سائٹ پر حملہ کیا۔ حملے کے دوران انہوں نے وہاں موجود بلڈوزرز، ٹریکٹرز اور دیگر قیمتی مشینری و گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا، جس کے نتیجے میں تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

مشینری کو تباہ کرنے کے بعد مسلح افراد تعمیراتی سائٹ پر قائم کیمپ میں موجود چار افراد کو بھی اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے فوراً بعد پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔