بولان: سیاحتی مقام سے تین افراد کی لاشیں برآمد

1206

بلوچستان کے علاقے بولان سے لیویز فورس نے سیاحتی مقام سے تین افراد کی لاش برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

برآمد ہونے والے لاشوں میں دو کی شناخت ان کے پاس سے برآمد ہونے والی شناخت کارڈ سے ہوگئی ہیں، جن میں عبدالصمد ولد حاصل خان اور مختیار ولد سید بہرام شامل ہیں۔

ایس ایچ او مچھ کے مطابق تینوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم لاشیں پرانی اور مسخ نہیں ہیں۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔